بھٹکل:3/مئی (ایس او نیوز)جمعرات کو بھٹکل کے مختلف علاقوں میں انتخابی تشہیری مہم کے دوران اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ریاست میں تشہیری مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی انتخابات میں جو خود اپنے حلقہ میں ہار سے شرمسار ہوئے اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ یہاں آکر کیا کر یں گے وہ ؟ ۔
دیش پانڈے نے کہاکہ یوگی آدتیہ ناتھ دوسری مرتبہ ریاست کادورہ کررہے ہیں، اپنی پارٹی کا پرچار کررہے ہیں انہیں کردیجئے ، لیکن ان کی باتوں کا ریاستی عوام پر کچھ بھی اثر ہونے والا نہیں ہے اور نہ کوئی تبدیلی ممکن ہے۔بی جے پی والوں کو غریبوں ، پسماندہ طبقات ، دلتوں کے متعلق کوئی فکر نہیں ہے ، اترپردیش میں دلتوں کے گھر گئے یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کے وزیر سریش رانا ،فائیو اسٹار ہوٹل سے کھانامنگواکر کھانا ، ان کی دلت فکر کو واضح کرتاہے۔
گذشتہ 35برسوں سے بی جے پی والے رام کانام غلط استعمال کرتےہوئے سیاست کررہے ہیں، ابھی تک رام مندر کا دور دور تک پتہ نہیں ہے، جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دینا ہی ان کی سیاست ہے۔
اس مرتبہ ریاست میں دوبارہ کانگریس اقتدار سنبھالنا یقینی ہونے کی بات کہی۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، ممبر البرٹ ڈیکوستھا، بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک، تشہیری کمیٹی کے صدر نارائن نائک وغیرہ موجود تھے۔